سٹی ٹریفک پولیس کے طرف سے سیلاب زدگان میں سامان تقسیم
لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین کی 300 سے زائد فیملیز میں راشن، اشےاءخورودنوش، بستر، ادویات اور خوش میوہ جات تقسیم کئے گئے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سیلاب متاثرین کیلئے مزید سامان بھجوایا جائے گا۔ مصیبت کی اس گھڑی ٹریفک پولیس متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ سی ٹی او لاہونے شہریوں کو سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کی اپیل کی ہے ۔