• news

قتل کا ڈراپ سین،پٹرول ڈلواکرفرارکی کوشش،گارڈکی فائرنگ سے زبیر ہلاک


لاہور(نامہ نگار)ہئےر علاقے مےں چند روز قبل زبیر نامی شخص کے قتل کا ڈراپ سین ہو گےا ہے جبکہ راوی روڈ پولیس نے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ز بیر اور رفیق نے ہئیر کے علاقے میں نجی پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوایا اور فرار ہونے لگے تو پٹرول پمپ کے گارڈ نے گاڑی پرفائرنگ کی۔ فائر گاڑی میں سوار زبیر کے سر اور رفیق عرف چنگاری کی کمر میں لگا اور وہ شدید زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ بعد ازاں رفیق چنگاڑی، شدےد زخمی زبیر کو راوی روڈ کے علاقہ میں پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔زبیر کو ہسپتال منتقل کیا گےا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے دم توڑ دےا تھا۔راوی روڈ پولیس نے قتل کا معمہ حل کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ہئیر پولےس کے حوالے کر دیا ہے۔ملزم رفیق عرف چنگاری بٹ ڈکیتی چوری اور ناجائز اسلحہ کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن