ہائیکورٹ:دوسری بار تفتیش تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور سے جواب طلب
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے مقدمے میں دوسری بار تفتیش تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواستگزار مقدمے کا مدعی تھا لیکن بعد میں کمپنی کے مالک نے درخواستگزار کو ملزم بنا دیا ہے۔
کمپنی مالک نے پہلی تفتیش تبدیل کرنے کی درخواست دی جو مسترد ہو گئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے کمپنی مالک کے دباو¿ پر تفتیش تبدیلی کی دوسری درخواست منظور کر لی ہے۔
میچ پر جواءکرانےوالے 2 بکیئے گرفتار
لاہور(نامہ نگار) مغلپورہ پولیس نے کارروائی کے دوران کرکٹ میچ پر جوا ءکرانے والے 2 بکےوں ابوبکر اور وجاہت کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی و انٹرنےٹ ڈایوائسز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پاکستان بمقابلہ انگلینڈ انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ میچ پر جواءکرارہے تھے۔