پاکستانی حدود میں غیرقانونی داخل ہونے والے 16 بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (آئی این پی ) میری ٹائم سکیورٹی کی جانب سے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران 16 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی حدود میں غیرقانونی شکار پر 2 بھارتی کشتیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیر عملے کو پاکستانی قانون اور سمندر میں اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا‘ پکڑے گئے ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔