انصاف ہونا شروع ہو گیا‘ نوازشریف نے فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا: حسین نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنے فیصلے کو اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔ انصاف ہونا شروع ہو گیا ہے جس پر شکرگزار ہوں۔ دادا کے کاروبار کو شریف فیملی کو پھنسانے کیلئے استعمال کیا گیا۔