• news

روٹیشن پالیسی اپنائی جائے ‘ورلڈ کپ کی تیاری نہیں ٹرائلز ہو رہے ہیں: عاقب جاوید


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ایک بار پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں پر سخت تنقید کی ہے،انہوں نے کہا ک ہ ہمیں روٹیشن پالیسی اپنانی چاہیے، میرے خیال سے ہماری ورلڈ کپ کی تیاری نہیں ٹرائلز ہو رہے ہیں۔ٹورنامنٹ ہمیشہ باﺅلنگ جتواتی ہے، ایک دو میچز بیٹنگ سے جیتتے ہیں۔ اس وقت شاہین شاہ آفریدی اور جسپریت بمرا دنیا کے بہترین فاسٹ باﺅلرز ہیں۔
ینگ مین چیمپئنز ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ینگ مین فٹ بال کلب کے زیراہتمام 30 ستمبر سے شروع ہونے والا ینگ مین چیمپئنز ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کی بنا ملتوی کر دیا گیا ہے یہ ٹورنامنٹ گراسی فٹ بال گراﺅنڈ سوات میں کھیلا جانا تھا۔آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاز خان نے بتایاکہ آئندہ تاریخ کا اعلان چند روز بعد کیا جائےگا۔ ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 اور ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائےگا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن