عمران اور دیگر کیخلاف فیصل آباد میں درج مقدمات خارج
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قیادت اور فیصل آباد کی مقامی قیادت کے خلاف درج چار مختلف مقدمات خارج کر دیئے گئے، تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قیادت اور فیصل آباد کی مقامی قیادت کے خلاف درج چار مختلف مقدمات خارج کر دیئے گئے، عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری اور قاسم سوری سمیت ڈیڑھ سو افراد کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا تھا، جبکہ مقامی کارکنان و قائدین سمیت درجنوں افراد کے خلاف تین مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے تھے، حکومت پنجاب کے حکم پر فیصل آباد پولیس حکام نے چاروں مقدمات خارج کر دیے ہیں، مقدمات اخراج کی مزید کاروائی کیلئے مثلیں پراسکیوشن برانچ کو بھجوا دی گئی ہیں، عمران خان اور مرکزی قائدین کے خلاف مقدمہ مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں درج ہوا تھا، مقامی کارکنان کے خلاف مقدمات دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیے گئے تھے۔