عمران دنیا کا مقبول لیڈر‘ حکومت مقابلہ نہیں‘ سازشیں کر رہی ہے: فیاض چوہان
لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں عمران خان کے بیانئے کے متضاد کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ڈونلڈ لیو نے اسد مجید کو بلا کر کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ختم کیا جائے۔ ان کے خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے اور اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو اسکے نقصانات اٹھانا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سمجھانے کے لئے اگر ٹرانسکرپٹ کو خط کہا گیا ہے تو وہ ایک ہی چیز ہے۔ عمران خان نے ہر ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اہمیت دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان دنیا کا پاپولر لیڈر ہے، امپورٹڈ حکومت ان کے خلاف مقابلہ تو نہیں مگر سازشیں کر رہی ہے۔