• news

جعلی مقابلہ‘ ڈی پی او وہاڑی کو ہٹا دیا‘ ڈی ایس پی‘ 6 اہلکارں کے خلاف قتل کا مقدمہ


لاہور (نمائندہ خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں علی لیاقت نامی نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد کو عہدے سے ہٹانے، ڈی ایس پی صدر سعادت علی کو معطل اور 6 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ صدر وہاڑی کے 6 اہلکاروں نے ماچھی والا کی حدود میں جعلی مقابلے میں علی لیاقت نامی شہری کو ہلاک کیا تھا، مقتول کے والدین نے آئی جی  سے انکوائری کی اپیل کی۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ملتان نے اس واقعہ کی انکوائری کی تھی جس کی روشنی میں آئی جی پنجاب نے مذکورہ فیصلہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن