جوبائیڈن کی یوکراین کیلئے 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوری
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کیلئے 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی سینٹ نے منظوری یوکرین کی معاشی اور فوجی امداد کے لیے دی ہے۔
اس امداد میں یوکرین کی فوج کیلئے ہتھیاروں، تنخواہوں اور رسد کیلئے 3 ارب ڈالر شامل ہیں۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ. یوکرین پرروسی دعوں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کی زیرِقیادت یوکرین میں ریفرنڈم کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور روس نے یوکرین میں ریفرنڈم کرواکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
یوکرائن/ امریکی امداد