قابض فوج کی ریاستی دہشتگر دی جاری مزید 2نوجوان شہید
سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ روز ضلع بارہمولہ میں 2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ قابض فوجیوں نے بارہ مولہ اور شوپیاںکے اضلاع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں پر فوجیوں کی فائرنگ کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ زیرقبضہ کشمیر میں سوسائٹی آف ایڈیٹرز برطانیہ نے کشمیری صحافی سمعان لطیف کو اہم ترین فری لانسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔ دوسری طرف نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے تمام قانونی اور جمہوری ذرائع استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو دفعہ 370 اور 35A کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔