نومنتخب نائب صدر اقتصادی و صنعتی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے:فریا شہباز اسلم
لاہور (کامرس رپورٹر) وائس چیئرمین فریا شہباز اسلم نے معروف تاجر رہنما عدنان خالد بٹ کو نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈر چیئرمین فریا کی ذمہ داریوں کو عدنان خالد بٹ نے نہایت احسن بخوبی انداز میں نبھایا ہم امید کرتے ہیں کہ اس نئے منصب کو بھی وہ نہایت جانفشانی اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فورم سے اقتصادی و صنعتی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ تاجر و صنعتکار طبقے کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے کاوشیں بروئے لاتے ہوئے سازگار حالات کا قیام یقینی بنائیں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت کے شانہ بشانہ ہم اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کے حقوق کی بحالی میں نو منتخب نائب صدر کا بھرپور ساتھ دیں گے۔