• news

پاکستان کا روس کیساتھ 6.42 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس


اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کا روس کے ساتھ 6.42 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ہوگیا۔ انٹرنیشنل نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور4ہزار 332کلومیٹر پر محیط،پاک روس دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔موجودہ دو طرفہ تجارت کا حجم 388 ملین ڈالر،پاکستان سے روس کو کیلے برآمد کرنے سے قومی خزانے کو 21 ملین ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ روس کو پاکستانی برآمدات میں 33فیصد کمی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اگست 2022 میں پاکستان کا روس کے ساتھ 6.42 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس تھا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ساجد علی نے کہاکہ پاکستان کے پاس روس کے ساتھ تجارت کی بڑی صلاحیت ہے۔ انٹرنیشنل نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور آئی این ایس ٹی سی کا استعمال جو دونوں ممالک کو 4,332 کلومیٹر تک جوڑتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن