• news

حکومت ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ سے غربت کم کرنے کی خواہا ں :ہاشم رضا


لاہور(کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’’سمیڈا‘‘ نے صوبہ گلگت  بلتستان میں ایس ایم ای سیکٹر فروغ دینے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے اگلے ماہ گللگت  بلتستان میں بزنس اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا جا ئے گا۔سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا نے گزشتہ روز اس سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کو کم کرنے کی خواہا ں ہے  اور اس مقصد کیلئے سمیڈامعاشی طور پرکم ترقی یافتہ  علاقوں میں ایس ایم ایز کی افزائش پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ گلگت  بلتستان میں زیادہ تر ایس ایم ایز کا انحصار سیاحت کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور زہادہ تر کاروبار اسی شعبہ میں پراسیسڈ فوڈ، مشروبات  ، ہنڈی کرافٹس، اہاسپیٹیلٹی ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سیاحتی خدمات پر مبنی ہیں، جو ابھی تک عام روائتی انداز سے کام رہے ہیں۔ سمیڈا کے ترقیاتی لائحہ عمل کے تحت نہ صرف پہلے سے موجود کاروباروں میں جدت اور ویلیو ایدیشن پیداکی جائے گی بلکہ پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے عمل کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ فی الوقت سیاحت سے متعلقہ کاروبار چند مخصوص وادیوں تک محدود ہیں۔ سمیڈا ایسے کاروباروں کو بالائی ہنزہ کے گوجا ل جیسے علاقوں تک بھی پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ہاشم رضا نے بتا یا کہ مذکورہ لائحہ عمل وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی سرکردگی میں تشکیل دیا گیا ہے جس کا آغازآئندہ ماہ کے وسط میں بزنس اینڈ کلچرل فیسٹول کے انعقاد سے کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان ٹوراز ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) ،  گللگت  بلتستان کی حکومت، ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ آف گلگت  بلتستان برابر کے شریک کارہیں۔

ای پیپر-دی نیشن