• news

فیصل آباد:کریک ڈائون ،ایل پی جی گیس ریفلنگ کی 3 دکانیں سیل 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے کریک ڈائون کرکے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے پر 3 دکانیں سیل اور دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے۔ سول ڈیفنس آفیسر محمود گل کی زیر نگرانی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں دکانوں کو چیک کیا اور پیپلز کالونی کے علاقوں وارث پورہ میں خان آٹوزکے محمد یٰسین،عبداللہ سٹاپ میں محمد رضا اور شفاقت علی کی دکانوں کو سیل کراکر ان کے خلاف تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج اور 45 کلو گرام سلنڈرز،کنڈا جات وریفلنگ مشینیں قبضہ میں لے لئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن