فیصل آباد:مرغبانی کے فروغ کیلئے90پولٹری یونٹس تقسیم
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دیہی مرغبانی کے فروغ کیلئے ضلع چنیوٹ کے درخواست گزاروں میں 90 پولٹری یونٹس تقسیم کئے گئے۔ 12 مرغوں پر مشتمل یونٹ 1180 روپے کے رعایتی نرخ پر تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے بتایا کہ تحصیل چنیوٹ،بھوانہ اور لالیاں میں 30/30 یونٹس متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر آفس لائیو سٹاک میں تقاریب کے دوران تقسیم کئے گئے جبکہ فارمرز کی جدید خطوط پر تربیت بھی کرائی گئی۔