• news

چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل کی نو منتخب عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد


لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) و سابق نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے لاہور چیمبرالیکشن 2022کے سالانہ مجلس عام کے سلسلے میں ہونیوالے اجلاس میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے نو منتخب صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری اور نائب صدر عدنان خالد بٹ کو بلا مقابلہ لاہور چیمبر کے عہدیداران منتخب ہونے اور پیاف فاؤنڈرز الائنس کے تمام امیدواران کو بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور لاہور کی تمام مارکیٹس کے تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیاہے کہ انہوں نے الائنس پر ہمیشہ کی طرح اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل اورپیاف فاؤنڈرز الائنس کے سینئر رہنما اور سابقہ صدر پیاف و ایل سی سی آئی میاں انجم نثار و دیگر تمام صدور نے تمام تاجر برادری و صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور مبارکباد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن