• news

خیبرپی کے : آٹا مافیا کے گرد گھیرا تنگ گودام سے 300سرکاری تھیلے برآمد


 پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا میں آٹا مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی جانب سے آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ، جس کے نتیجے میں گودام سے سرکاری آٹا برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر واقع گودام سے 300تھیلے سرکاری آٹا برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج رکے سرکاری آٹا تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ میں مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن