• news

چین نے پاکستان سے بھینسوں کے ایمبریوز کی درآمد کی منظوری دیدی 


 بیجنگ (آئی این پی) چین نے پاکستان سے بھینسوں کے ایمبریوز کی درآمد کی منظوری دیدی۔ دونوں ممالک اعلیٰ معیار کے ایمبریوز کے ساتھ جانوروں کی پرورش کو بہتر بنانے کے عمل میں ایک پیش رفت کریں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے پاکستان سے درآمد کیے جانے والے بھینسوں کے ایمبریوز کیلئے قرنطینہ کی ضروریات پر ایک نوٹس جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ چین ان وٹرو فرٹیلائزیشن کے ذریعے پیدا ہونے والے ایمبریوز کی درآمد کی اجازت دیتا جو چین اور پاکستان دونوں کے ذریعے پاکستان میں رجسٹرڈ پروڈکشن یونٹس میں زندہ بھینسوں کے بیضہ دانی سے جمع کیا گیا۔ چین اور پاکستان نے بھینسوں کے ایمبریوز کی درآمد اور برآمد کیلئے ایک تجارتی چینل کھول دیا ہے اور دونوں ممالک اعلیٰ معیار کے ایمبریوز کے ساتھ جانوروں کی پرورش کو بہتر بنانے کے عمل میں ایک پیش رفت کریں گے۔ پاکستانی بھینسوں کے ساتھ چین کا تجربہ 1974 کا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن