بھارت ، لمپی سکن کا وائرس15 ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی پندرہ ریاستوں میں مویشیوں میں لمپی سکن کی بیماری پھیلنے سے تقریبا ایک لاکھ گائے اور بھینسیں ہلاک جبکہ بیس لاکھ سے زیادہ بیماری میں مبتلا ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لمپی سکن کا وائرس کم از کم پندرہ ریاستوں میں پھیل چکا ہے ۔
جہاں گزشتہ تین ہفتوں میں گائے اور بھینسوں میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔ اس وائرس سے متاثر ہونے سے نہ صرف جانور کی موت واقع ہو سکتی ہے بلکہ دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے اور جانور میں کمزوری کے باعث بچہ پیدا کرنے میں بھی مسائل ہوتے ہیں۔انڈیا میں پہلے ہی شدید موسمی حالات کے باعث کسانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
بھارت لمپی وائرس