اغوا اور شادی کیس،سندھ ہائی کورٹ کا لڑکی کو بالغ ہونے تک شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم
کراچی(آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر اغوا کی گئی 14 سالہ لڑکی کو بالغ ہونے تک شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ میں 14 سالہ لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے راجن پور کے علاقے سے بچی کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کردیا۔
، عدالتی حکم پر بچی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، میڈیکل بورڈ نے بچی کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان بتائی ہے،ملزم کے وکیل عبد الستار گجریال نے موقف دیا کہ لڑکی نے عبد القدیر کے ساتھ پسند کی شادی ہے۔ لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے،لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کہ دونوں نے چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، عدالت نے لڑکی کو بالغ ہونے تک شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ