• news

 این ایچ اے این فائیو کی بحالی یقینی بنائے، احسن اقبال


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کی زیر صدارت جمعہ کو اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، طبی وسائل اور سندھ ،بلوچستان میں پانی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔این ایف آر سی سی کے مطابق وفاقی اکائیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے عملے کی دستیابی اور عملے کی تعداد کو بڑھایا جائے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ این فائیو کی بحالی کو یقینی بنائے تاکہ سپلائی کے راستے کھلے رہیں۔انہوں نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ زیر آب علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لئے روڈ میپ پیش کریں۔ فورم کو بتایا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں خوراک اور دیگر اشیا کی بہت زیادہ ضرورت ہے ، خواتین اور بچوں کو خصوصی غذائی اشیا بشمول دودھ اور اناج ، خواتین کے لیے اضافی خوراک کی اشد ضرورت ہے۔ جیسے جیسے موسم سرما شروع ہو رہا ہے، ایک بڑی آبادی کو پناہ گاہوں اور خیمے کی ضرورت ہے۔فورم نے زور دیا کہ حکومتی وسائل کے کے ساتھ ساتھ عوام اور فلاحی تنظیمیں کی مدد کی جائے تاکہ وہ آسانی سے ریلیف کیمپوں تک پہنچ سکیں اور مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں اور بہنوں تک عطیات پہنچاسکیں ۔
 احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن