زیادتیاں: بے اولادی کا علاج کرانے لاہور آئی لڑکی کیساتھ حکیم کی مبینہ زیادتی
لاہور‘ فیصل آباد (نمائندگان خصوصی) شاہدرہ ٹاو¿ن میں مبینہ حکیم نے گوجرانوالہ سے علاج کے لیے آنے والی مریضہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے حکیم یاسین کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون (ا) کا کہنا ہے کہ اس کی شادی دو سال قبل ہوئی مگر اسکی کوئی اولاد نہ ہے وہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر گوجرانوالہ سے شاہدرہ ٹاو¿ن حکیم کے پاس دوائی لینے آئی تھی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ باہلک کے علاقہ 604 گ ب کی رہائشی (ص) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم غلام رسول دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا نامعلوم ساتھی باہر پہرہ دیتا رہا۔ تھانہ ماموں کانجن کے مطابق 1/53 ٹکڑا میں زیرتعلیم چودہ سالہ فہد نے بارہ سالہ صدی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
زیادتی