سیلاب نے ثابت کر دیا ماحولیاتی تبدیلی دنیا بھر کیلئے بڑا چیلنج: گورنر
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کوہسار یونیورسٹی مری میں آل پنجاب یونیورسٹیز وائس چانسلرز کانفرنس کا افتتاح کیا۔ تین روزہ کانفرنس میں انرجی کرائسس، فوڈ سکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی، حالیہ سیلاب، آئی ٹی ٹیکنالوجی، زراعت، منشیات کے خاتمے، طلبا وطالبات کی کردار سازی اور ویمن ایمپاورمنٹ کے موضوعات پر سیشن ہوں گے۔ گورنر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ یونیورسٹیز ہی وہ قوت ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ثابت کر دیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں اور یونیورسٹیوں کو اس میدان میں جدید تحقیق کی مدد سے حکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے واضح پالیسی اور رہنما اصول فراہم کرنے چاہئیں۔
گورنر