• news

وزیراعظم نے خواجہ سراﺅں کیلئے شکایات درج کرانے کا سسٹم لانچ کردیا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ نے وزارت انسانی حقوق کے تعاون سے خواجہ سراو¿ں کے لیے شکایات درج کرانے کا مرکزی مینجمنٹ سسٹم لانچ کر دیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ نظام خواجہ سرا شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے انیشی ایٹو کے تحت متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ نظام انسانی حقوق کی وفاقی وزارت اور متعلقہ اے آئی جی آفس کو ملک بھر میں خواجہ سراو¿ں کے سوالات اور شکایات کا فوری اور مو¿ثر طریقے سے جواب دینے کے قابل بنائے گا۔ ٹرانس جینڈر کمپلینٹ مینجمنٹ پورٹل پر لائیو ہے جہاں خواجہ سرا شہری کسی بھی مسئلے کے بارے میں براہ راست اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں اور شکایت کے اندراج کے لیے 1099 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔ متعلقہ اے آئی جی آفس کے ذریعہ شکایت پر 24 گھنٹے کے اندر کارروائی کی جائے گی اور اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
سسٹم لانچ 

ای پیپر-دی نیشن