قصور: گھریلو جھگڑے پر دیور نے تشدد کرکے بھابھی کو قتل کر دیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) بستی لال شا ہ قصور میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے مبینہ طور تشدد کرکے بھابھی کو قتل کر دیا۔ مدعی محمد عمران کے مطابق اس کی بہن رافیع بی بی کی شادی بستی لال شاہ قصور میں امجد علی کےساتھ ہوئی تھی گزشتہ روز اس کی اپنے دیو ر ناصر علی سے معمولی تکرار ہو ئی جس پر ناصر نے تعش میں آکر اس کی بہن پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔
شفاف انتخابات جمہوریت کی
بنیادی روح ہے:احمر نائیک
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)منصفانہ اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیادی روح ہیں، شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں قومی اسمبلی کے حلقہ 118میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔