حضرت محمد کی ولادت کا جشن تاقیامت مناتے رہیں گے:حاجی نواز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دسترخوان پروگرام کے چیف آرگنائزر حاجی محمد نواز اور سابق ایم پی اے حاجی غلام نبی ایڈووکیٹ کی طرف سے الشریف رائس ملز پرانا مرزا ورکاں روڈ پرسالانہ محفل درود پاک بسلسلہ محفل میلاد مصطفی کا اہتمام کیا گیا جس میں صاحبزادہ سلطان محمد بہادر عزیز، سید مروت علی شاہ، مفتی محمد شیر القادری، حاجی ہدایت اللہ، الحاج باﺅمحمد طارق چوہدری، خان جہانزیب خان، حاجی مشتاق احمد مغل،حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، حاجی علی احمد، محمد اسلام غازی، انجینئر محسن فرید، حاجی معراج دین، امجد نذیر بٹ، مبشر حسن بٹ، قدر ت اللہ و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے صاحبزادہ سلطان محمد بہادر عزیز، سید مروت علی شاہ اور حاجی محمد نواز نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی کی ولادت کا جشن ہم تاقیامت مناتے رہیں گے آپ کی تشریف آوری سے کائنات کا ذرہ ذرہ وجدان میں آگیا اور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے اور پوری کائنات منور ہوگئی۔ ہم سیرت طیبہ سے دور ہوچکے ہیں جس کی وجہ ہماری زندگی میں بحرانوں کا سامنا ہے۔