• news

ننکانہ: مقدمہ قتل کا فیصلہ ‘ مجرم کو سزائے موت ‘ جرمانے کی سزا


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا  جبکہ تین ملزمان کو شک کا  فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن کے گاو¿ں جسلانی موڑ میں تقریبا دو سال قبل ملزمان منظور اور دیگر ملزمان نے رشتہ نہ دینے پر رات کے وقت بیوہ خاتون رضیہ شہادت کے گھر میں داخل ہوکر ٹوکے کے وار کرکے اسکی بیٹی ارم شہادت کو قتل جبکہ دوسری بیٹی ارشہ شہادت کو شدید زخمی کر دیا تھا پولیس تھانہ واربرٹن نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم منظور کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تین ملزمان قاسم، سمیع اللہ اورایوب کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنادیا۔

ای پیپر-دی نیشن