وفاقی حکومت بیرونی قرضوں سے چھٹکارا پانے کی خاطر برسر پیکار ہے: صفدر ساہی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماءچوہدری صفدر ساہی نے کہاہے کہ قوم کو اس وقت نہ کسی آزادی مارچ کی ضرورت ہے نہ کسی اقتدار پرست کی ہوس پوری کرنے سے کوئی غرض ہے پاکستان کی باشعور عوام احتجاج کی کال دینے والے شعبہ بازوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی، یہ وقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت اور سول سوسائٹی ایک پیج پر ہے اور پاک فوج سمیت سرکاری ادارے و سماجی فلاحی این جی اوز پیش پیش ہیں، وفاقی حکومت بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانے کی خاطر برسر پیکار ہے۔