• news

قصور: پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 5 ارکان گرفتار‘ مال مسروقہ برآمد


 قصور(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار،60لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہاو¿س ڈکیتی کی بڑی واردات کو ٹریس کرنے کیلئے ڈی پی او صہیب اشرف کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے ایک ماہ میں برقع پوش ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے ڈکیت گینگ کے سرغنہ وحید عرف وحیدی کو چار ساتھیوں عابد، بابر، وقار اور ندیم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لوٹاگیا مال مسروقہ طلائی زیورات ، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔

ای پیپر-دی نیشن