• news

 مریم نواز کابا عزت بری ہونا نواز شریف کے بیانیہ کی فتح ہے : عرفان الحسن بھٹی 


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونا حق وسچ کی فتح ہے،مریم نوازنے جس حوصلہ مندی، جرات اور بہادری سے قید و بند کی مصیبتیں برداشت کی وہ قابل تحسین ہے، سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مریم نواز شریف کیخلاف کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے اور حق سچ کی فتح ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے با عزت بریت نواز شریف کے بیانیہ کی فتح ہے ثابت ہو گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی جو کہ نام نہاد احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی بد ترین مثال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن