فیروز والہ : ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی ہلاکت‘ورثاءنے قتل کا الزام عائد کر دیا
فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل میں اقدام قتل کے مقدمہ کا قیدی حسن رضاکی اچانک موت پر اسکے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور الزام لگایا کہ جیل حکام نے ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر تشد د کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ حسن عارضہ جگر میں مبتلا تھا حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی قیدی حسن بدو پلی شاہدرہ کا رہائشی اور اقدام قتل کے مقدمہ میں سزا بھگت رہا تھا۔ لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات سے مطالبہ کیا کہ قیدی حسن کی موت کی انکوائری کاروائی جائے اور شواہد کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے کڑی سزا دی جائے۔