• news

عمران خان حقیقی آزادی کے نام پر اقتدار کی جنگ لڑرہے ہیں:بیگم بیلم حسنین 


لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہاہے کہ عمران خان حقیقی آزادی کے نام پر اقتدار کے حصول کی جنگ لڑرہے ہیںمگر انہیں یہ جنگ سڑکو ںپر نہیںبلکہ پارلیمنٹ میںآکر لڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ پارلیمان کا قیام سیاسی ،جمہوری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے معرض وجود میںآیا ہے مگر آج عمران خان تمام اداروں کو بے توقیر کرتے ہوئے اپنی نام نہاد جنگ سڑکوں پر لڑ کر ملک کے اندر سیاسی معاشی عدم استحکام ،فتنہ فساد اور انتشار کی سیاست کی کوششوں میںمصروف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن