• news

سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ :خصوصی بچوں کیلئے 21 نئی بلڈنگ تعمیر جاری


لاہور(سپیشل رپورٹر)سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کیلئے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں 11 سو ملین کی لاگت سے 21 نئی بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر اوکاڑہ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر کیا ہے۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے اس وقت 303 ادارے کام کر رہے ہیں جن میں 38 ہزار کے قریب خصوصی بچے زیر تعلیم ہیںجن کو گورنمنٹ کی طرف سے تمام سہولتیں بالکل مفت دی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن