• news

اسحاق ڈار کی مزار حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخش پر حاضری

لاہور+اسلام آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور آمد پر حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی‘ داتا دربار پہنچے پر ڈی جی اوقاف اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اسحاق ڈار نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  پائدار ترقی کے لئے مالی اور مانیٹری پالیسی میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وزیر خزانہ کی آمد کے ساتھ ہی روپے کی قدر میں اضافے سے مارکیٹ کے اشاریوں میں کافی بہتری آئی ہے۔  گورنر سٹیٹ بنک نے وزیر خزانہ کو پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مالیاتی پالیسی کے مقاصد کے مطابق مختلف میکرو اکنامک پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے مطابق معاشی بحالی کے عمل کی حمایت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور وزیر خزانہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر خزانہ نے بین الاقوامی بہترین عوامل کے مطابق اور پاکستان کے پہلے فوری ادائیگی کے نظام راست ۔ ڈیجیٹل بنکنگ سسٹم متعارف کرانے پر سٹیٹ بنک کے اقدامات کو سراہا۔

اسحاق ڈار/ حاضری

ای پیپر-دی نیشن