• news

بھکھی: صلح نہ کرنے پر مخالفین نے فائرنگ کر کے  2 دوست قتل کر دیئے

شیخوپورہ‘ کھاریانوالہ (نامہ نگار خصوصی+نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) تھانہ بھکھی کے علاقہ دھوپ سڑی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ذیشان اور شہروز موٹر سائیکل پر مونجی کو پانی لگانے جا رہے تھے۔ گھات لگائے علی شیر‘ سکندر‘ سخاوت‘ عاقب وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی، جس کی زد میں آکر ذیشان اور شہروز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول کے بھائی ثناء اللہ کی تحریری درخواست پر 7 نامزد ملزمان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 520/420/302/324/337 بجرم 302 تھانہ بھکبھی میں درج کر لیا گیا۔ ملزمان کا خاندان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گیا۔ مقدمہ مدعی ثناء اللہ کے مطابق تھانہ بھکھی کے مقدمہ میں ذیشان مضروب ہوا تھا۔ ملزمان صلح کیلئے دبائو ڈالتے رہے۔ صلح پر آمادہ نہ ہونے پر چند روز قبل بھی ملزمان پارٹی نے ہمارے اوپر فائرنگ کی جس کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان نے میرے بھائی ذیشان اور اس کے دوست شہروز کو تھڑا مار کر اندھادھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ملزمان للکارا مارتے ہوئے فرار ہوگئے۔ایس ایچ او بھکھی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزموںعلی شیر، سکندر، سخاوت، عاقب، امانت، سجاد عرف سجو، معظم اورعرف موجی وغیرہ کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کی تحویل میں دے دی ہیں۔ موٹر سائیکل پر جہاں ہم فصل مونجی کو پانی لگا رہے تھے کی طرف آرہے تھے کہ ملزمان نے تھڑامار رکھا تھا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔ ملزمان گھروں کو تالا لگا کر فرار ہو چکے ہیں۔ بھکھی پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
2 دوست قتل

ای پیپر-دی نیشن