مالیاتی فنڈ پنجاب کو پیچھلے برس کی نسبت ساڑھے 51ارب زائد ملے
لاہور (احسن صدیق) رواں مالی سال 2022-23ء میں ستمبر کے لئے پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 191.4 ارب روپے کے فنڈز موصول ہوئے ہیں جوکہ گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران اس مد میں ملنے والے 139.9 ارب روپے کے مقابلے میں51.5 ارب روپے (36.8 فیصد) زائد ہیں۔ وزارت خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصولی کے باعث پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں191.4 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔ رواں مالی سال میںستمبر کے لئے ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کے لئے 684 ارب روپے کا ہدف ملا تھا اس کے مقابلے میں ایف بی آر نے رواں مالی سال اگست میں 685 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ کے دوران پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں مجموعی طور پر 456.9 ارب روپے موصول ہوئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میںملنے والے 396.02 ارب روپے کے مقابلے میں 60.9 ارب روپے زائد ہیں۔
مالیاتی ایوارڈ