• news

ستمبر میں مہنگائی 1.2 فیصد کم سبزیاں 23فیصد مہنگی ہوئیں  ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ستمبر میں مہنگائی 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور شرح 23.2 فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 26.1 فیصد رہی۔ 1 ماہ میں دال مونگ 19.53 فیصد، آلو 17.43 فیصد مہنگے ہوئے۔ گندم 15 فیصد، انڈے 14 فیصد، چکن 13 فیصد مہنگا ہوا۔ گزشتہ ماہ چائے ساڑھے 11 فیصد، بیسن 10 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سگریٹ 8 فیصد،دال چنا 6.90 فیصد، دال ماش 6 فیصد سے زیادہ مہنگی ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ گھی 4.50 فیصد، پیاز 4 فیصد تک سستی ہوئی ہے جب کہ دال مسور 3 فیصد، کوکنگ آئل 2 فیصد اور چینی تقریبا 1 فیصد تک سستی ہوئی ہے۔ جوالائی تا ستمبر2022 ء میں مہنگائی کی سال میں سبزیاں67  اور دال چنا64.2  فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایک سال میں دال ماش56.3  فیصد، گندم 55.3 فیصد اور چاول39.8 فیصد مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر موٹر فیول 86.9 فیصد اور سٹیشنری 54.3 فیصد مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ستمبر میں بجلی چارجز 65.3  فیصد کم ہوئے اور سالانہ بنیاد پر بجلی چارجز 30.4  فیصد کم ہوئے۔ ٹرانسپورٹ اور خوراک کی قیمتوں میں دہرے ہندسوں کے اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔ مہنگائی میں سالانہ اضافے کی شرح کے مطابق ٹرانسپورٹ64.49 فیصد، جلد خراب ہونے والی غذائی اشیاء 50.3 فیصد اضافہ ہوا، سال بہ سال مہنگائی میں ٹماٹر کا حصہ سرفہرست تھا، جس کی قیمت میں 128 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، اس کے بعد دال مسور کی قیمت میں 78 فیصد سے زیادہ اور موٹر آئل کی قیمت میں 90 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات

ای پیپر-دی نیشن