صوبائی وزیر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، پی پی139ضمنی الیکشن کے اقدامات کا جائزہ
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیرقانون خرم شہزادورک، ڈاکٹرنوشین حامد،برگیڈئیر(ر)امان اللہ،عمرآفتاب،میاں ابوبکرشرقپوری،میاں جلیل احمد شرقپوری، سعدیہ افضل،علی اصغرمنڈا،شنیلاروت و شیخوپورہ کی دیگرمقامی قیادت نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پی پی 139 شرقپورمیں ضمنی انتخابات کے اقدامات کاجائزہ لیا۔