• news

سنی تحریک کے زیر اہتمام آج جشن  عید میلاد النبیؐ ریلی نکالی جائیگی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام آج دن اڑھائی بجے مرکز اہلسنت صوبائی سیکرٹریٹ نزد پیر مکی تا ناصر باغ تک جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں سالانہ میلاد ریلی نکالی جائیگی۔ ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر ، ضلعی صدر محمد شریف الدین قذافی ، صدر علماء بورڈ صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، علامہ رب نواز جلالی سمیت دیگر رہنما کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن