عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے ہیلتھ کیمپس کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے ہیلتھ کیمپس کا سلسلہ جاری ہے ترجمان وزارت صحت کے مطابق سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں عوام کی خدمت ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 47ہیلتھ کیمپس کا انعقادخیبرپختونخوا کے 8اضلاع میں 16ہیلتھ کیمپس لگائے گئے پنجاب کے دو اضلاع میں 4ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیابلوچستان کے 7اضلاع میں 14ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیاہے سندھ کے10اضلاع میں 13ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیاہے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر5544مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی کیمپس میں پانچ سال سے کم عمر 1305بچوں کو طبی امداد دی گئی ہیلتھ کیمپس میں 758بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے دئیے گئے ہیلتھ کیمپس میں 312بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے پنجاب میں 1130مریضوں کو طبی امداد کو یقینی بنا یا گیا سندھ میں 4896 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی بلوچستان میں 4390مریضوں کو طبی امداد دی گئی ہیلتھ کیمپس میں ٹائیفائڈ ، جلد کی بیماریوں اور نمونیا سمیت متعدد بیماریوں کا علاج جاری ہے۔