• news

 پیپلز پارٹی ٹرانس جینڈرز کے حقوق کیلئے انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فرحت اللہ بابر


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی  پارلیمنٹیرینزکیسیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ٹرانس جینڈرز کے حقوق کیلئے انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، 2018 کے ایکٹ کوغلط سمجھا گیا ہے،یہ ایکٹ اسلامی قوانین سے متصادم نہیں ہے،یہ کہنا کہ اس قانون کے نافذ العمل ہونے سے بے راہ روی کا راستہ کھل جائیگا درست نہیں ہے،ایسا پراپیگنڈہ نہ کیا جائے جس سے ملک میں بے چینی اور انارکی پھیلے،اس طرح کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ٹرانس جینڈرز ایکٹ کے حوالے سے ببلی ملک، عائشہ مغل فرزانہ باری اور ایمان مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،فرحت اللہ بابر کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سرا  ہمارے معاشرے کا وہ محروم طبقہ ہے جنہیں انکے خاندانوں نے بھی تنہا چھوڑ دیا ہے، ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے 2018 کے ایکٹ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس ایکٹ کو چیلنج کرنے والوں کی نیت پر شک نہیں ہے کیونکہ ہو سکتا ہے ، سماجی کارکن ڈاکٹر فرزانہ باری نے کہا کہ خواجہ سراوں کو 75 برس بعد حق ملا جس پر حملہ ہو گیا، ہمارے معاشرے میں خواجہ سراوں کو انسان ہی تسلیم نہیں کیا جاتا اور نہ ہی انکے حقوق کو مانا جاتا ہے،سینیٹر مشتاق میڈیا پر مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، جس طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں انکی کوئی گنجائش نہیں ہے، پریس کانفرنس سے ایمان مزاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن