• news

خیبر پی کے‘ کینسر کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کرنے کا فیصلہ


پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے صوبہ میں کینسر سے متاثرہ غریب مریضوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کینسر کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اعلان وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ خیبر پی کے میں 2010ء سے جاری ایک پراجیکٹ کے ذریعے کینسر سے متاثرہ غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی جا رہی تھی جس کے تحت 9 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ جاری تھا۔ حکومت خیبر پی کے کی جانب سے اس پراجیکٹ کے تحت پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس  میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی تھی جبکہ ہیلتھ کارڈ پلس میں کینسر کے مریضوں کا علاج شامل کرنے سے یہ سہولت صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں دستیاب ہو سکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن