زندہ جلائی جانیوالی بیوی اور خالہ بھی جاںبحق‘ہلاکتیں3 ہوگئیں
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) طلاق کی رنجش پر زندہ جلائی جانیوالی بیوی اور خالہ بھی دم توڑ گئیں‘ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق دوروز قبل روز بابا غریب شاہ کے رہائشی خورشید احمد جس نے اپنے گھر میں ہی پرچون کی دکان بنا رکھی ہے جس نے اپنی بیٹی شہناز بی بی کی شادی عرصہ بارہ سال قبل اشرف آباد کے رہائشی سلطان احمد سے کی تھی جس سے دو بچے زندہ حیات ہیں تاہم گھریلو ناچاقی قبل نو ماہ قبل سلطان احمد نے بیوی شہناز کو بچوں سمیت گھر سے مار پیٹ کر نکال دیا تھا بصری بی بی اور بیوی شہناز بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئیں۔ اس واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے جبکہ پولیس نے موقع سے فرار ہو جانے والے ملزم سلطان احمد سمیت اس کے بھائیوں عامر سہیل اور اقبال وغیرہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کا مقدمہ اندراج کرکے واقعہ میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا جھلس کر جاں بحق ہونے والی تینوں خواتین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی گئیں جنہیں اجتماعی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے