• news

برکینا فاسو کے فوجی افسر نے  صدر کو بے دخل کر دیا


اواگا دوگو(شِنہوا)برکینا فاسو کے آرمی کیپٹن ابراہیم ٹرور نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے صدر لیفٹیننٹ کرنل پال ۔ ہینری سانڈوگودامیبا کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ٹریورنے گزشتہ شام نشر ہونیوالے اپنے ایک بیان میں فوجی افسران کے ایک گروپ کی سربراہی کرتے ہوئے آئین اور اقتدار کی منتقلی کے چارٹر کی معطلی، عبوری حکومت کی تحلیل اور رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اگلے نوٹس تک ملک کی سرحدوں کو بند کرنے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ٹرورنے کہا کہ وہ ایک نئے چارٹر کی وضاحت اور برکینا فاسو میں فوجی یا سویلین صدر کی تقرری کیلئے ملک کی تمام افواج کو بلائیں گے۔جمعہ کی صبح اواگادوگو میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، اور فوجیوں نے صدارتی محل تک رسائی، عوامی ٹیلی ویڑن اور شہر کے بعض اسٹریٹجک مقامات کو بند کر دیا ہے۔اس کیفورا بعد برکینا فاسو کے ایوان صدر سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں لوگوں سے پرسکون رہنیکی اپیل کی گئی اور کہا گیا کہ امن و امان کو بحال کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن