• news

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہراسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے گریڈ22کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر کو اسلام آبادہائیکورٹ کا رجسٹرار تعینات کردیا،اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔سردارطاہر صابر اس سے قبل لاہور لائیکور ٹ کے ماتحت خدمات سرانجام دے رہے تھے اورچند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے ان کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کی تھیں ۔نئی تعیناتی کے بعد سیشن جج سردار طاہر صابر نے بطور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن