• news

حافظ آباد‘ ٹرک کی کالج بس کو ٹکر‘ ڈرائیور‘ طالبہ جاں بحق


حافظ آباد (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے جلالپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے نجی کالج کی بس کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجہ بس ڈرائیور اصغر اور ایک طالبہ آمنہ جاں بحق جبکہ 20سے زائد طالبات زخمی ہو گئیں۔ نجی کالج کی بس طالبات کو خانپور سے لیکر حافظ آباد جا رہی تھی کہ جلالپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور اصغر اور ایک طالبہ آمنہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی طالبات کو طبی امداد دی اور متعدد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والی طالبات میں مبین، ہما، حفصہ، صبا، نایاب، میراب، تابندہ، خدیجہ، تانیہ، ماہ نور، زنیرہ، عائشہ، مبین، میرب اور دیگر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ نے مقامی کالج کی بس حادثہ میں زخمی ہونے والے طالبات کی عیادت کے لیے ٹراما سنٹر پہنچ  گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام زخمی طالبات کی خیریت دریافت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے لواحقین اور زخمی طالبات سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن