• news

اقتدار کیلئے عمران سے زیادہ لالچی آج تک نہیں دیکھا، یوسف گیلانی


ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے عمران خان کون ہوتے ہیں آرمی چیف کے بارے میں ایڈوائس دینے والے اور فوری الیکشن کی بات کرنے والے۔ سب کام آئین کے مطابق وقت مقررہ پر ہوں گے  وزیر اعظم  سائفر کی مکمل تحقیقات کرائیں اور قانون و آئین کے مطابق انہیں سزا دی جائے اور اس سے زیادہ ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے، عمران خان جس خط کو اپنے جلسوں میں لہراتے رہے اسکے چوری ہونے کی باتیں چل رہی ہے میں نے زندگی میں اقتدار کے لیے عمران خان سے زیادہ لالچی آج تک نہیں دیکھا وہ پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماوں کے ہمراہ  ملتان پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ مزید براں  ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا آ ڈیو لیکس سے ثابت ہو گیا عمران خان ملک و قوم کے ساتھ کتنے مخلص ہیں الیکشن میں حصہ لے کر پی ٹی آئی نے استعفے ہی دینے ہیں تو پھر وہ الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن