سکاﺅٹس اور گرلز گائیڈ توجہ‘ محنت سے ٹریننگ کریں: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بوائے سکاﺅٹس اور گرلز گائیڈز کیمپ گھوڑا گلی مری کا دورہ کیا۔ انہوں نے بوائے سکاﺅٹس اور گرلز گائیڈ کی ٹریننگ کا معائنہ کیا، ان سے گفتگو بھی کی اور کیمپ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ گورنر بلیغ الرحمن نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گرلز گائیڈ کی عمارت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر 80 کی دہائی میں بوائے سکاﺅٹس کا حصہ رہے جس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکاﺅٹس اور گرلز گائیڈ کیلئے موجود سہولیات میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکاﺅٹس اور گرلز گائیڈ پوری توجہ اور محنت سے ٹریننگ میں حصہ لیں اور سیکھیں کیونکہ یہ سب کچھ ان کے اپنے لئے اور معاشرے کیلئے ضروری ہے۔ اس موقع پر ممبرز صوبائی کونسل پنجاب بوائے سکاﺅٹس راجہ مجاہد افسر، سید زاہد حسین شاہ، کیمپ انچارج مری محمد عادل فاروق سمیت بوائز سکاﺅٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔
گورنر پنجاب