پاک چین دوستی بھائی چارے، پائیدار رشتے کا ثبوت ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی 73 ویں سالگرہ اور قومی دن کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اپنے تہنیتی پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے بیچ گرمجوشی، بھائی چارے اور پائیدار رشتے کا ثبوت ہے، چین ہر مشکل میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی مشکل ترین گھڑی میں ہم چین کی حکومت، عوام اور چین کے پاکستان میں سفیر کی مسلسل حمایت کے لیے انتہائی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اب تک 90.2 ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کسی بھی ملک سے آنے والی امداد میں سب سے زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے کاوشیں قابل ستائش ہیں، چین ہر حال میں پاکستان کا ثابت قدم دوست رہا ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہم چین کی حکومت کے بہت مشکور ہیں۔ پاک چین دوستی زندہ آباد